اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا اعلان کر دیا۔تحریکِ انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اہم اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دی گئی۔پی ٹی آئی نے کہاکہ ووٹ دینے والے اراکین کی بنیادی پارٹی رکنیت منسوخ کرنے اور تادیبی کارروائی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ پارٹی سے روابط منقطع کرنے والے دیگر اراکین کو شوکاز نوٹسز کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی ہے۔اراکینِ پارلیمان سے حکومتی حلقوں سے روابط قائم کرنے پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا جائے گا۔پی ٹی آئی کے مطابق ان اراکین کے جوابات کی روشنی میں ان کے مستقبل کا تعین کیا جائے گا۔