جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بچوں کی اسکول سے غیر حاضری پر والدین جیل جائیں گے

datetime 27  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں اگر بچے بغیر کسی وجہ کے اسکول سے کافی دن غیر حاضر رہیں تو اس پر والدین کو جیل بھی ہوسکتی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ملک میں متعارف کرائے گئے چائلڈ پروٹیکشن قانون کے تحت مسلسل 20 دن تک بغیر مطلع کیے غیر حاضر ہونے پر اسکول انتظامیہ بچوں کے والدین کے خلاف حکومت کو کارروائی کرنے کی سفارش کرسکتی ہے۔

اگر تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوگئی کہ والدین نے جان بوجھ کر بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم رکھا یا اس میں غفلت برتی تو قانون کے تحت والدین کو جیل میں سزا بھی بھگتنی پڑ سکتی ہے تاہم یہ سزا عدالت کے ذریعے ہی دی جا سکے گی یعنی تحقیقات مکمل ہونے پر انکوائری کمیٹی والدین کے خلاف کیس بنا کر عدالت میں پیش کرے گی اور کیس کی سنوائی پر فیصلہ عدالت سنائے گی۔سعودی حکومت کے ایک نمائندے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس قانون کا مقصد بچوں کو تعلیم کے حق میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو دور کرنا ہے تاکہ یہ بچے ملک اور معاشرے کیلئے کارآمد شہری بن سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…