بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

خواتین ٹھان لیں تو وہ مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف

datetime 27  اگست‬‮  2023 |

سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا کی ریسرچرز اینڈ فیڈریشن یونیورسٹی کی جانب سے کئے گئے مطالعے کے دوران خواتین کو مردوں کی نسبت زیادہ دھوکے باز پایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محققین کی جانب سے مطالعے کی وضاحت بدلہ لینے اور ساتھی کو ارادتا نقصان پہنچانے کے ساتھ کی گئی ہے،زیر غور مطالعے کیلئے 18سے 67سال کی عمر کی 240خواتین کا مشاہدہ کیا گیا، تحقیق میں شامل خواتین سے ڈارک ٹیٹراڈ خصوصیات مثلا جسمانی، جذباتی، اور بے وفائی کے عوامل کی تاریخ کا جائزہ لیتے سوالوں کے جواب لیے گئے۔

واضح رہے ڈارک ٹیٹراڈعوامل 4شخصیاتی خصوصیات (خود سے محبت، دماغی مرض، منافقت اور اپنی تسکین کی خاطر دوسروں کو اذیت پہنچانا )جیسے عوامل کا مجموعہ ہے۔دوران مطالعہ انکشاف ہوا کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں اپنے ساتھی کو نقصان پہنچانے کیلئے بدلہ لینے کا امکان زیادہ پایا جاتا ہے۔محققین کے مطابق نتائج واضح کرتے ہیں کہ خواتین کی جانب سے کی جانے والی بے وفائی کی وجوہات مختلف ہو سکتی ہیں، مثال کے طور پر کوئی دماغی مرض، دوسروں کو تکلیف پہنچانے سے لطف اندوز ہونے والی کیفیت اور اپنی ذات سے محبت انتقامی دھوکے کا باعث بن سکتی ہے۔

 

سماجی و ثقافتی توقعات، بدسلوکی یا نظرانداز کئے جانے کے تجربات یا دماغی صحت کے مسائل بھی ان عوامل میں شامل ہو سکتے ہیں۔ایک طرف یہ مطالعہ مردوں کو اس طرح کے حالات میں خواتین کے اقدامات کے پیچھے محرکات کو سمجھنے میں مدد اور انہیں ممکنہ نقصان سے خود کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے تو دوسری جانب مطالعہ اس دقیانوسی تصور کو بھی چیلنج کرتا ہے کہ صرف مرد ہی بے وفا ہوتے ہیں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…