بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

بھارت میں ایک اور فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی

datetime 27  اگست‬‮  2023 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست اوڈیشہ کے فوجی اڈے میں ایک اہلکار نے واش روم کی چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت رامیش کے نام سے ہوئی ہے جو نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس میں سب انسپکٹر تھا۔رامیش صبح نہانے واش روم گیا تھا اور کافی دیر بعد بھی باہر نہ نکلا تو ساتھی اہلکاروں نے دروزاہ کھٹکھٹایا،کوئی جواب نہ ملنے پر دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے تو لاش چھت سے لٹکی ہوئی تھی۔ساتھی اہلکاروں نے رامیش کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔

لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گائوں بھیجاگیا۔اہلکار کے خودکشی کرنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ترجمان نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔واضح رہے کہ بھارت میں کم ہمتی، ذہنی دباو اور افسران کے ہتک آمیز رویے کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات عام ہیں جب کہ آپسی جھگڑے میں کئی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…