بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

یونان، 13 پاکستانی اور شامی پناہ گزینوں پر جنگل میں آگ لگانے کا الزام

datetime 27  اگست‬‮  2023 |

ایتھنز(این این آئی)کشتی حادثے میں متعدد افراد کی ہلاکت پر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کرنے یونان نے جنگلات کی آگ کا الزام پاکستانیوں اورشامی پناہ گزینوں کو دے دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق یونان کے مختلف علاقوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ یونانی حکام نے 13 شامی اور پاکستانی پناہ گزینوں پر آگ لگانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ ایک یونانی شہری کو بھی جمعرات کو گرفتار کیا گیا۔یونانی فائر فائٹرز متعدد مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے اب بھی کوششوں میں مصروف ہیں۔

فائربریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی یونان کے علاقے ایوروس سے2 بچوں سمیت 20 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ امکان ہے کہ مرنے والے پناہ گزین تھے۔ایوروس کا علاقہ یونان کے پڑوسی ملک ترکی سے ملتا ہے اور یہیں سے پناہ کے متلاشی افراد یونان میں داخل ہوتے ہیں۔ مقامی سرحدی محافظوں نے خبردار کیا تھا کہ اس آتشزدگی میں مزید پناہ گزین پھنس سکتے ہیں۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…