منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

’’جو سکون مجھے دیار ربانی میں ملا وہ کہیں نہیں پا سکا‘‘ نو مسلم چینی سیاح 106ممالک کا سفر کر کے جیسے ہی ارض مقدس پہنچا تو جانتے ہیں اس کی کیا کیفیت تھی؟

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ (سی پی پی)نومسلم چینی سیاح عبداللہ شان106 ممالک کا سفر کرتے ہوئے بالاخر عمرہ کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس پہنچ گیا۔ نومسلم عبداللہ نے سیاحتی سفر کا آغاز 2003 میں کیا تھا اس وقت وہ دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوا تھا۔ 56 سالہ چینی سیاح نے گزشتہ برس دبئی میں ایک چینی داعی کی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا۔ سیاح نے اسلام قبول کرنے کے بعد مکہ مکرمہ آنے کا ارادہ کیا اورسفر پر نکل پڑا۔عبداللہ کا کہنا تھا کہ اس نے دنیا کے گرداپنے

سفر کا آغاز 2003 میں کیا تھا 2006 میں برطانیہ میں حادثے کا شکار ہوا اور واپس وطن لوٹ گیا۔ عبداللہ 106 ممالک سے ہوتا ہوا 40 ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کر کے بالاخر مکہ مکرمہ پہنچا۔ زندگی میں پہلی بار حرم کعبہ کو دیکھ کر اسکی آنکھیں اشکبار ہو گئیں۔ عبداللہ نے روتے ہوئے کہا میں نے دنیا گھومی مگر جو سکون مجھے دیار ربانی میں ملا وہ کہیں نہیں پا سکا، اب میری خواہش ہے کہ دیار مصطفی کی بھی زیارت کروں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…