اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

انگلش میں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیسے لکھیں؟

datetime 14  اپریل‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی )خاتم الانبیا،فخر دوعالم،سرور کونین حضرت محمد بن عبد اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اللہ تعالی نے خوبیوں اور کمالات کا پیکر بناکر دنیامیں بھیجا، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات سے جو کوئی شے منسوب ہو گئی اس کی عظمتوں کو بلندی نے آلیا، اس کا مقام و مرتبہ بڑھ گیا، آپ ﷺ کے اسم مبارک کی برکتیں بے شمار ہیں۔آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام بہت اونچا، اعلی اورارفع ہے،ہم اپنی زبان کی آلودگیوں ،

بے اعتدالیوں سے خوب واقف ہیں اسی لئیسیکڑوں مرتبہ منہ کو مشک وعنبروگلاب سے دھویا جائے اور پھر آپ ﷺ کا نامِ مبارک لیا جائے تب بھی یہ ڈر اور خوف ہوتا ہے کہ کہیں نام لینے میں بے ادبی کا احتمال نہ ہوجائے اسی لئے زبان پر نامِ محمد کے ساتھ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا آنالازمی اور ذمہ داری والی بات ہے۔یہاں موضوع نبی کریم محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اسم کی صفات بیان کرنا نہیں اور نہ ہی ان صفات کو چند صفحات میں بیان کیا جاسکتا ہے بلکہ یہاں صرف یہ آگاہ کرنا مقصود ہے کہ انگلش کمپوزنگ میں ﷺ کس طرح لکھا جائے۔انگلش کمپوزنگ میں زیادہ تر افراد Muhammad PBUHلکھتے ہیں اور یہ خاصی حد تک درست بھی ہے تاہم بعض چیزوں کا متبادل کسی طور بھی اس کا نعم البدل نہیں ہو سکتا اسی طرحﷺ کا کوئی لفظ یا الفاظ اسکا متبادل یا نعم البدل نہیں ہو سکتے۔بیشتر افراد بھی Muhammad PBUH استعمال کرتے ہیں ایسے افراد کی معلومات کیلئے گزارش ہے کہ ایم ایس ورڈ میں ایک Syntax استعمال کرکے ﷺ لکھا جا سکتا ہے۔اس Syntax کو استعمال کرنے کا طریقہ زیر نظر وڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ، وڈیو کے مطابق پہلے Muhammad لکھیں پھر FDFA ٹائپ کرکے Alt+X+F پریس کریں تو ﷺ باآسانی ٹائپ ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…