اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عالم عبداللہ داؤد نے فتویٰ دیا ہے کہ والدین اپنی بچیوں کو دو سال کی عمر سے برقع پہنانا شروع کریں تاکہ انہیں جنسی حملوں سے بچایا جا سکے۔ اس فتوے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ عبداللہ داؤد کا کہنا تھا کہ سعودی شہری اس
سلسلے میں جنوبی ایشیا کے ملکوں کی مثال سامنے رکھیں جہاں کم عمر بچیوں کو بھی محض بے پردگی کی وجہ سے زیادتی کا نشانہ بنادیا جاتا ہے۔ سعودی عالم کے اس فتوے پر سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا جبکہ دیگرسعودی علما نے عبداللہ داؤد کے ریمارکس کو ان کی ذاتی رائے قراردیا ہے۔