پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خواتین کا بھنویں بنوانا حرام قرار دیدیا گیا، درالعلوم دیوبندنے فتویٰ جاری کر دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جس طرح مسلمان مردوں کو داڑھی منڈوانے کی اجازت نہیں اسی طرح خواتین کے لیے بھی بھنویں بنواناحرام فعل ہے، دارالعلوم دیوبند کا فتویٰ۔ تفصیلات کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے دارالافتا سے جاری ہونیوالے ایک فتوے میں کہا گیا ہے کہ مسلمان خواتین کا بھنویں بنوانا غیر اسلامی فعل ہے۔ یہ فتویٰ دارالعلوم دیوبند کے دارلافتا نے بھارتی شہر سہارن پور کے رہائشی ایک شخص کی جانب سے خواتین کی بھنویں بنوانے اور بال کٹوانے سے متعلق مسئلہ دریافت کرنے کے جواب میں دیا ہے۔ مذکورہ شخص کی جانب سے پوچھا گیا تھا کہ کیا شریعت کی رو سے میری اہلیہ

کے لیے بھنویں بنوانا جائز ہے جس کے جواب میں دارالافتا نے فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھنویں بنوانا یا بھنوؤں کے بال اکھاڑنا دونوں ہی غیر اسلامی فعل ہیں اور شریعت کی رو سے حرام ہیں، اگر کوئی مسلمان خاتون یہ کام کرتی ہے تو وہ شریعت کی خلاف ورزی کررہی ہے۔دارالفتاء کے سربراہ مولانا صادق قاسمی نے کہا کہ مسلمان خواتین بیوٹی پارلرز جانے سے بھی گریز کریں کیونکہ انہیں غیر مردوں کے سامنے اپنا بناؤ سنگھار دکھانے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلمان مردوں کو داڑھی منڈوانے کی اجازت نہیں اسی طرح خواتین کے لیے بھی بھنویں بنوانا ممنوع ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…