اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عیدخوشی کا تہوار ہے اور اللہ پاک کی طرف سے امت مسلمہ کیلئے ایک خصوصی تحفہ بھی ۔ ہم نماز عید ادا کرتے ہیں اور پھر ایک دوسرے سے گلے مل کر اپنے گلے شکوے اور دل کی کدورتیں دور کرتے ہیں ۔ عید یوں تو ہر سال آتی ہے تاہم کیونکہ روزانہ کی بنیا د پر نماز کی طرح اسے ادا نہیں کیا جا تا اس لئے ہمارے اذہان سے محو ہو جاتی ہے۔
اس لئے ہم اپنے قارئین کی خدمت میں اس نماز کا طریقہ کار پیش کر رہے ہیں ۔ 1۔ پہلے اس طرح نیت کریں : میں نیت کرتا ہوں دو رکعت نماز عید الفطر کی واجب چھ زائد تکبیروں کے واسطے اللہ عزوجل کے پیچھے اس امام کے ۔2۔پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور اللہ اکبر کہہ کر حسب معمول ناف کے نیچے ہاتھ باندھ لیں اور ثناء پڑھیں ۔3۔پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور اللہ اکبر کہہ کر لٹکادیں ۔4۔پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور اللہ اکبر کہہ کر لٹکادیں ۔5۔پھر کانوں تک ہاتھ اٹھائیں اور اللہ اکبر کہہ کرباندھ لیں ۔6۔پھر تعوذ اور تسمیہ آہستہ پڑھ کر الحمد شریف اور کوئی سورت جہر کے ساتھ پڑھیں پھر رکوع کرے ۔7۔ دوسری رکعت میں پہلے الحمد شریف اور سورۃ پڑھیں ۔8۔پھر تین بار کان تک ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر ہیں اور نہ باندھیں اور چوتھی بار بغیر ہاتھ اٹھائے اللہ اکبر کہتے ہوئے رکوع میں جائیں اور قاعدے کے مطابق نماز مکمل کریں ۔