پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

قرآن پاک اور محمدﷺ کے بتلائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری کامیابی ہے

datetime 9  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغ ْ/بیس بگلہ (این این آئی)آزاد کشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقعہ پرفضاء گائوں چناٹ میں مدرسہ للبنات کے زیر اہتمام دو روزہ دینی اجتماع اجتماعی دعاء کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا-مدرسہ کے ناظم اعلیٰ نابیناحافظ گلزارکی شب و روز کاوشوں کے نتیجے میں اس علاقے میں یہ مدرسہ ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے حافظ گلزار نے اپنی ذاتی زمین مدرسے کیلئے مختص کر کے یہ مدرسہ بنایا اور آج یہاں سے

حفاظ کرام تیار ہو رہے ہیں-اجتماع میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی-اجتماع کے آخری نشست کے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف عالم دین مولانا حبیب الرحمن آف ڈیرہ غازی خان تھے-اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے قرآن پاک پر مفصل گفتگو کی اور کہا کہ یہ اللہ کا کلام ہے اس کو مٹانے والے خود مٹ گئے -آج پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ وفاقی دارالحکومت پاکستان سے ہزاروں حفاظ کرام پیدا ہو رہے ہیںاس میں سب سے زیادہ کردارعلماء حق کاہے-انہوں نے کہا کہ قرآن پاک ہی اس کائنات کا نظام چلانے کا منشور ہے-قرآن پاک اور محمدﷺ کے بتلائے ہوئے اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری کامیابی ہے- علماء کرام اپنی اپنی جگہ کردار ادا کریں-اجتماع سے مولانا عبدالکبیر ‘ مولانا خورشید انور‘ مفتی عبدالرشید‘ مفتی ابراہیم سالک‘مفتی جاوید اقبال‘ مولانا خالد حمید‘ قاری ولید‘ حافظ گلزار نے خطاب کیااورمدرسہ کے ناظم اعلیٰ حافظ گلزار کی کاوشوں کو سراہا-اجتماع میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اس اصلاحی دینی اجتماع سے فیضیاب ہوئے -واضح رہے حافظ گلزار جوانی کی عمر میں نابینا ہو گئے تھے اور انہوں نے قرآن پاک حفظ کر نے کے بعد اپنے ذاتی زمین پر ہی مدرسے کی بنیاد رکھی-اجتماع کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے تھے-

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…