منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

اللہ کو راضی کر لو! مولانا طارق جمیل کا ایمان افروز بیان پڑھ کر آپ بھی اشکبار ہو جائیں گے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس کائنات کا تنہا خالق وحدہ لا شریک اور مالک بھی ہے۔ اللہ اپنی ذات میں ابتدا سے پاک ہے۔ اللھم انت الا ول فلیس قبلک شئی الاول بلا بدایہ۔اللہ وہ ذات ایسا اول ایسا پہلا جس کی ابتدا کوئی نہیں ابتداء تک دیکھنا چاہیں۔ آخر آخر کوئی سرا نظر نہیں آتا وہ آخر بھی ہے دائم بھی۔ مولانا طارق جمیل نے روح پرور بیان دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ بلا انتہا ہے، اس کی انتہائی کوئی نہیں۔ کہیں جا کر اس کا آخری کنارہ کوئی نہیں۔ تو اللہ وہ ذات ہے کہ جو دوکان میں سماتا ہے نہ مکان میں، ماضی حال مستقبل کی بندشوں میں بندھا ہوا ہے نہ اسے زمین کی ضرورت ہے نہ آسمانوں کی ضرورت ہی۔ نہ انسانوں کا محتاج، نہ فرشتوں کا محتاج، نہ نبیوں اور رسولوں کا محتاج، نہ جنت اور جہنم کا محتاج، اپنی ذات میں اپنی بقاء کیلئے نہ کھانے کا محتاج نہ پینے کا محتاج ، تھکن سے پاک، نیند سے پاک، اونکھ سے پاک، غفلت سے پاک ، اولاد سے پاک رشتوں سے پاک، وزارت مشاورت سے پاک، اکیلا تن تنہا اتنے بڑے نظام کا خالق مالک علم قدرت اتنا کامل اتنی پھیلی ہوئی کائنات جلتی ہوئی اڑتی ہوئی تیرتی ہوئی سے ذرہ برابر نہ غافل ہے۔ ایک دور تھا اس کائنات اور اس دھرتی پہ ایسا تھا کہ کچھ نہ تھا۔ اس سے اگلا دور آیا اس نے زمین کو بچھانا شروع کر دیا۔ ولارض مددنھا زمین بچھائی۔ والارض فرشنھا فنعم الماھدون۔ اللہ نے فرمایا میں نے فرش بچھایا کوئی میرے جیسا ہے جو بنا کے دکھا دے۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اے مسلمانوں وہ خالق کریم ہے، اسے راضی کر لو اور ہر حال میں راضی کر لو۔ اس کی رضا میں ہی سب کی رضا ہے۔ اس کی رضا قرآن مین بتا دی گئی ہے۔ اسلامی تعلیمات پر عمل کرو اور اللہ کی یاد سے غافل نہ ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…