اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برسوں بعد مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ بارے بڑی کامیابی مل گئی۔ تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے اس عرب قرار داد کے حق میں ووٹ دیا گیا ہے جس میں یہ باور کروایا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کیلئے انتہائی مقدس مقام ہے اور یہ مسلمانوں کی حرمت اور عبادت گاہ ہے۔ مصر کی معروف علمی درسگاہ جامعہ الازہر نے یونیسکو کے اس اقدام کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔ واضح رہے کہ یونیسکو نے مسلمانوں کے اس موقف کے حق میں ووٹ ڈالا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کی حرمت، عبادت گاہ اور ان کیلئے انتہائی مقدس مقام ہے۔ معروف دینی درسگاہ جامعۃ الازہر کے مطابق یہ فیصلہ فلسطینی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی تاریخی فتح ہے۔