تہران(این این آئی)ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جب تک تہران کی سات شرائط پوری نہیں ہو جاتیں،
اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران کے مقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور امریکا کی حالیہ دھمکیاں اس کی مایوسی کی عکاسی کرتی ہیں جبکہ ایران کسی بھی جارحانہ کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ قالیباف نے خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے کوئی غلط اندازہ لگایا تو تنازع جغرافیائی طور پر مزید پھیل سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی سات شرائط میں ایرانی بندرگاہوں کی امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنا، پابندیوں میں نرمی، منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی، تمام محاذوں پر جنگ بندی اور جنگ کے باضابطہ خاتمے کا اعلان شامل ہے۔



















































