مشی گن (این این آئی)امریکی ریاست مشی گن سے سینیٹ کی نشست جیتنے والے عبدل السید نے اپنی اہلیہ سارہ جوکاکو سے محبت کا اظہار کر کے انتخابی جشن کو یادگار بنا دیا۔
دونوں کے اسٹیج پر گلے ملنے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ڈیٹرائٹ میں انتخابی رات خطاب کے دوران عبدل السید نے اپنی کامیابی میں ساتھ دینے والے افراد کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر اپنی اہلیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔عبدل السید نے اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہارے بغیر یہ سب ممکن نہیں تھا اور میں کسی دوسرے کے ساتھ یہ سفر طے کرنا بھی نہیں چاہتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کے تعاون پر شکرگزار ہیں۔شوہر کے محبت بھرے الفاظ سن کر سارہ شرما گئیں جبکہ اس موقع پر دونوں نے اسٹیج پر ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔تقریب میں موجود حامیوں نے بھی اس جذباتی لمحے پر خوشی کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔



















































