جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

امریکا نے ایرانی حکام کو نیویارک میں لگژری شاپنگ نہ کرنے کی وارننگ دے دی

datetime 18  ستمبر‬‮  2026 |

نیویارک(این این آئی)امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک آنے والے ایرانی حکام کو لگژری اشیا کی خریداری سے خبردار کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹامی پیگوٹ نے کہا کہ ایرانی وفد کو نیویارک کے دورے کے دوران لگژری خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔ٹامی پیگوٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ عام ایرانی شہری معاشی مشکلات، مہنگائی اور بنیادی سہولیات کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ ایرانی حکام نیویارک میں خریداری کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا ایرانی حکام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر لگژری ریٹیل کے لیے اجلاس کا استعمال نہیں کرنے دے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرانی مشن کے حکام، دورہ کرنے والے ایرانی عہدیداروں اور ان کے زیرِ کفالت افراد پر لگژری اشیا اور بعض ہول سیل کلب ممبرشپس کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی۔ نیویارک کے تاجروں کو بھی ان پابندیوں کی خلاف ورزی سے خبردار کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…