پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

72 سالہ ملائیشین فٹبال لیجنڈ کی اپنی عمر سے 50 سال چھوٹی لڑکی سے شادی

datetime 14  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملائیشیا کے سابق فٹبال اسٹار داتوک عبدہ الف نے 72 برس کی عمر میں شادی کرلی۔ وہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے پروفیشنل فٹبال سے دور ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق فٹبالر نے 27 اگست کو شادی کی، جبکہ ان کی اہلیہ کی عمر تقریباً 20 سال بتائی جارہی ہے۔ یوں دونوں کی عمروں میں تقریباً 50 سال کا فرق ہے۔

داتوک عبدہ الف کی شادی کی تصدیق ان کے چھوٹے بھائی داتوک یونس الف نے کی، جو خود بھی سابق قومی فٹبالر اور کوچ رہ چکے ہیں۔ ان کے مطابق شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی ہے اور وہ جوڑے کے لیے خوشگوار مستقبل کی دعا کرتے ہیں۔

یونس الف کا کہنا تھا کہ ممکن ہے ان کے بھائی اس وقت ہنی مون پر ہوں، اسی وجہ سے وہ فون کالز کا جواب نہیں دے رہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ شادی ہوچکی ہے اور خاندان کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد سابق فٹبال لیجنڈ اور ان کی اہلیہ کی شادی نے خاصی توجہ حاصل کرلی اور تصاویر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

داتوک عبدہ الف کا شمار ملائیشین فٹبال کی تاریخ کے اہم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1970 کی دہائی کے اختتام اور 1980 کی دہائی کے آغاز میں ملائیشیا کی قومی ٹیم کے نمایاں دور میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ اس قومی ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے فیصلہ کن کوالیفائنگ مقابلے میں جنوبی کوریا کو 2-1 سے شکست دے کر 1980 کے ماسکو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

تاہم سابق فٹبالر اولمپکس میں شرکت نہ کرسکے کیونکہ ملائیشیا نے افغانستان پر سوویت یونین کے حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 1980 کے ماسکو اولمپکس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…