پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

ایران کاامریکا کے 3 ایف 35 طیارے تباہ کرنےکا دعویٰ

datetime 30  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی ایرو اسپیس فورس نے ایران پر مبینہ حملوں کے جواب میں اردن میں واقع الازرق ایئربیس کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا،

جس کے نتیجے میں امریکی فضائیہ کے تین ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہو گئے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں متعدد امریکی فوجی افسران اور اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی۔پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ گزشتہ شب ایران پر ہونے والی کارروائیوں کے جواب میں کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی کو ناقابل قبول سمجھتے ہوئے ان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ایرانی فورسز نے اپنے مؤقف میں کہا کہ جب تک خطے سے آخری امریکی فوجی انخلا نہیں کرتا، ان کی مزاحمت جاری رہے گی۔ دوسری جانب اس دعوے پر امریکی یا اردنی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…