بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنگ کوچ عہدے سے مستعفی

datetime 29  جولائی  2026 |

نئی ڈ ہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹین ڈوشیٹ نے انگلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے اختتام پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریان ٹین ڈوشیٹ نے انگلینڈ میں ہی بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق و اب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر)کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے۔ریان ٹین ڈوشیٹ 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کے بعد اس وقت بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ بنے تھے، جب ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے راہول ڈریوڈ کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ گوتم گمبھیر کی سفارش پر مقرر کیے گئے ٹین ڈوشیٹ نے بیٹنگ اور فیلڈنگ سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹس کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں وہ ایک بار پھر ابھیشیک نائر کے ساتھ کام کریں گے، جن کے ساتھ وہ ماضی میں بھی کے کے آر اور بھارتی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔

ریان ٹین ڈوشیٹ کا کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھ طویل تعلق رہا ہے۔ بطور کھلاڑی انہوں نے 2012 اور 2014 میں ٹیم کے ساتھ آئی پی ایل ٹائٹل جیتے جبکہ 2022 میں فیلڈنگ کوچ کی حیثیت سے بھی فرنچائز میں واپسی کی۔ وہ 2024 تک کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہے، جس دوران ٹیم نے گوتم گمبھیر کی سرپرستی میں ایک اور آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کیا۔ٹین ڈوشیٹ کے دورِ معاون کوچنگ میں بھارت نے 2025 کا ایشیا کپ جیتا اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کامیابی سے دفاع بھی کیا تاہم، ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی۔ بھارت کو آسٹریلیا میں بارڈر-گواسکر ٹرافی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نیوزی لینڈ نے اسے ہوم گرائونڈ پر 3-0 اور جنوبی افریقہ نے 2-0 سے وائٹ واش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…