منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

2 اگست 2027 کو مکہ اور جدہ میں دن ،رات میں بدل جائے گا ، صدی کا طویل ترین سورج گرہن ہو گا

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں 2 اگست 2027 کو ایک منفرد فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا،

جب 21ویں صدی کے طویل ترین مکمل سورج گرہنوں میں سے ایک مملکت کے مختلف علاقوں میں نمایاں طور پر نظر آئے گا۔ اس موقع پر چند منٹوں کے لیے دن کی روشنی ماند پڑ جائے گی اور فضا میں اندھیرے جیسا منظر پیدا ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق مکمل سورج گرہن کے دوران سورج کا بیرونی ہالہ، جسے کورونا کہا جاتا ہے، واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ اس دوران آسمان پر بعض روشن ستارے اور سیارے بھی دن کے وقت دکھائی دے سکتے ہیں، جبکہ درجہ حرارت میں معمولی کمی اور پرندوں سمیت دیگر جانوروں کے معمول کے رویوں میں عارضی تبدیلی کا امکان بھی موجود ہے۔

فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور جدہ ان نمایاں شہروں میں شامل ہوں گے جہاں یہ نایاب منظر واضح طور پر دیکھا جا سکے گا، جس کے باعث لاکھوں افراد اس تاریخی واقعے کے مشاہدے میں دلچسپی لے سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس مکمل سورج گرہن کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 6 منٹ 23 سیکنڈ ہوگا، جو اسے موجودہ صدی کے طویل ترین مکمل سورج گرہنوں میں شمار کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خشکی پر اس نوعیت کا اتنے طویل دورانیے والا مکمل سورج گرہن 2114 سے پہلے دوبارہ دیکھنے کو نہیں ملے گا۔فلکیات کے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ غیر معمولی قدرتی واقعہ دنیا بھر کے سیاحوں، سائنس دانوں اور فلکیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو سعودی عرب کی جانب متوجہ کرے گا، جہاں اس تاریخی فلکیاتی منظر کا براہِ راست مشاہدہ ممکن ہوگا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…