ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

چین میں شدید بارشیں اور سیلاب، سیکڑوں سانپ اور مگرمچھ بہہ کر آبادی میں آگئے

datetime 11  جولائی  2026 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چین میں طوفان میساک کے باعث آنے والے شدید سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔

مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں کے ساتھ سانپ، مگرمچھ اور دیگر جانور آبادیوں میں داخل ہونے سے شہری شدید خوف کا شکار ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی چین کے کئی علاقے مسلسل بارشوں کے بعد زیرِ آب آ گئے ہیں، جہاں سیلاب نے جانی و مالی نقصان کے ساتھ معمولاتِ زندگی بھی بری طرح متاثر کیے ہیں۔ ہینگژو شہر ان علاقوں میں شامل ہے جہاں صورتحال سب سے زیادہ تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق سیلابی پانی کے دباؤ سے متعدد جانوروں کے فارمز کی حفاظتی دیواریں گر گئیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 900 سانپ فرار ہو گئے۔ ان میں سے کئی زہریلے سانپ رہائشی علاقوں تک پہنچ گئے، جبکہ مگرمچھ بھی سیلابی پانی میں تیرتے ہوئے مختلف مقامات پر دیکھے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک کئی افراد سانپوں کے ڈسنے کا شکار ہو چکے ہیں، جبکہ ایک خاتون کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں سیلابی پانی کے ساتھ سانپوں کو گھروں کے اندر داخل ہوتے، جبکہ مگرمچھوں اور بڑی تعداد میں بطخوں کو پانی میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قدرتی آفت کے باعث اب تک مختلف حادثات میں 39 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب ایک چڑیا گھر میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد کئی جانور بھی اپنے باڑوں سے نکل گئے۔ اطلاعات کے مطابق دو زیبرے، ایک کوہان بیل، تین چھوٹے قد کے گھوڑے اور دو گدھے بھی فرار ہو گئے، جن کی تلاش اور محفوظ واپسی کے لیے متعلقہ ادارے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by leftirony™ (@leftirony)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…