بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

نئی نویلی دلہن نے ہنی مون سے واپسی پر شوہر کیخلاف تشدد کا مقدمہ درج کرا دیا

datetime 1  جولائی  2026 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی شہر نوئیڈا کی 27 سالہ خاتون سچریتا ساہا نے اپنے شوہر ہرویندر چوہان پر شادی کے اگلے ہی دن سے تشدد، گالم گلوچ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ دائر کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ4مئی کو دونوں ہنی مون کے لیے گئے تھے جہاں 9 مئی کو شوہر نے مبینہ طور پر ہوٹل کی سیڑھیوں سے دھکا دے دیا جس سے میرے گھٹنوں، سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں۔خاتون نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ 10مئی کو نوئیڈا واپس آنے کے بعد جب میں نے پولیس سے شکایت کرنے کی بات کی تو شوہر نے موبائل فون توڑ دیا، مجھے لاتیں، مکے اور تھپڑ مارے اور پولیس کے پاس جانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بعد ازاں ملزم اپنے والدین کے گھر دہلی چلا گیا جبکہ خاتون نے شوہر کی غیر موجودگی میں 28 مئی کو اس پر مقدمہ درج کروا دیا۔ب

ھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے شوہر کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کا کہناتھا کہ تحقیقات کے بعد سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…