ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

بھارت؛ 12 سالہ لڑکے نے 9 ماہ کی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 23  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک 12 سالہ لڑکے نے 9 ماہ کی بچی کو اغواء کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے اور تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس نے جمعے کی رات کو بچی کا اغواء کرنے سے پہلے شراب پی اور اپنے موبائل فون پر فحش مواد دیکھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تفتیش کے دوران لڑکے کے فون پر 50 سے زیادہ فحش ویڈیوز ملیں۔اس حوالے سے بچی کے اہلِ خانہ نے پولیس کو بتایا کہ بچی جمعے کی رات 2 بجے کے قریب لاپتہ ہو گئی تھی جس کے بعد گاؤں اور گاوں کے قریبی کھیتوں میں اس کی تلاش شروع کی اور ہفتے کی صبح ایک شیر خوار بچی گھر سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ایک کھیت سے زخمی حالت میں ملی۔

بچی کے اہلِ خانہ نے بتایا کہ بچی کو فوراً کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے کر گئے، مگر حالت بگڑنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق بچی کے طبی معائنے میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور بچی کی حالت تشویش ناک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…