ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

5 منٹ کی ویڈیو کال پر شادی طے کرنیوالے چینی دولہا نے 9 دن بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی

datetime 20  جون‬‮  2026 |

بیجنگ(این این آئی)چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص گو نے ایک حیران کن کیس میں صرف 5 منٹ کی ویڈیو کال کے بعد طے ہونے والی شادی کے بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی۔

غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق گو نے ایک میچ میکنگ سینٹر میں 200 یوان ادا کر کے رجسٹریشن کروائی جہاں اس کی ملاقات شمال مغربی صوبے شانشی سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ خاتون سے کروائی گئی۔خاتون کو پروفائل میں بے قرض، صحت مند اور جرائم سے پاک ظاہر کیا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ وہ دور رہ کر شادی اور فوری رشتہ قبول کرنے پر رضامند ہے۔ویڈیو کال کے دوران زیادہ تر سوالات کا جواب میچ میکر کی طرف سے دیا گیا جبکہ گو نے صرف خاتون سے اس کی نوکری اور خاندان کے بارے میں مختصر بات کی۔بعد ازاں نوجوان لڑکے اور لڑکی نے آمنے سامنے ملاقات کیے بغیر شادی کا فیصلہ کر لیا، شادی کے لیے لڑکے کی جانب سے مجموعی طور پر تقریبا 2 لاکھ 65 ہزار یوان خرچ کیے گئے جن میں دلہن کے لیے رقم اور میچ میکنگ فیس بھی شامل تھی،

دونوں کی شادی 3 دن میں رجسٹر کر دی گئی۔تاہم شادی کے بعد حالات تیزی سے خراب ہو گئے، گو کو معلوم ہوا کہ خاتون کے نام پر 1 لاکھ یوان کا قرض موجود ہے جبکہ خاتون نے مقف اختیار کیا کہ یہ قرض اس کے سابق بوائے فرینڈ کا ہے، بعد میں یہ بھی سامنے آیا کہ اس کے موبائل پیمنٹ اکانٹ پر درج نام بھی مختلف تھا۔مزید پوچھ گچھ میں خاتون نے صحت کے مسائل اور جگر کے کمزور ہونے کا بھی اعتراف کیا۔ان مسائل کے پیشِ نظر گو نے صرف 9 دن بعد طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا، خاتون نے بعد میں دعوی کیا کہ اس فیصلے سے وہ ذہنی دبا کا شکار ہوئی ہے اور اس نے 50 ہزار یوان معاوضہ بھی طلب کیا ہے۔ دوسری جانب میچ میکنگ سینٹر نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوڑا اس تنازع کو خود ساختہ بنا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…