جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

شادی سے انکار پر خاتون کا ڈیڑھ سالہ بیٹا ہلاک

datetime 1  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع فیروز آباد میں شادی سے انکار پر خاتون کے ڈیڑھ سالہ بیٹے کو قتل کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے بچے کو ٹافی دلانے کے بہانے اغوا کیا اور زمین پر پٹخ کر ہلاک کر دیا تھا۔ملزم جتیندر پاٹھک عرف وراج پولیس مقابلے کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کی والدہ رتی سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم خاتون نے یہ کہہ کر انکار کر دیا تھا کہ وہ پہلے سے ایک بچے کی ماں ہے۔ ملزم نے بچے کو اپنے راستے کی رکاوٹ سمجھتے ہوئے اسے مارنے کا منصوبہ بنایا۔واقعے کے روز ملزم بچے کو ٹافی دلانے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا اور مبینہ طور پر اسے زمین پر بار بار پٹخ کر قتل کر دیا۔ اہلِ خانہ جب تک بچے تک پہنچے، اس کی حالت تشویشناک ہو چکی تھی اور اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔بعد ازاں پولیس کو ملزم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھاکہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گیا اور اسے حراست میں لے لیا گیا۔ملزم کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول، پانچ کارتوس اور دو خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش مکمل کر کے جلد عدالت میں چالان پیش کیا جائے گا اور ملزم کو سخت سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…