ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بھارتی فوجی نے محبوبہ کو قتل کر کے لاش فریج میں رکھ دی

datetime 30  مارچ‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہولناک قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے

جہاں بھارتی نیوی کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کر کے گھر کی فریج میں چھپا دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیوی اہلکار چنتاڈا رویندر انڈین نیول شپ ڈیگا میں تعینات تھا، اس کی ملاقات پولی پلی مونیکا سے 2021 میں ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ہوئی تھی، دونوں کے درمیان وقت کے ساتھ قریبی تعلقات قائم ہو گئے اور وہ اکثر شہر کے مختلف مقامات پر ملاقات کیا کرتے تھے۔چند ہفتے قبل رویندر کی اہلیہ جب اپنے والدین کے گھر چلی گئی، اسی دوران رویندر نے مونیکا کو اپنے گھر بلایا، شام کے وقت دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا، اسی تنازع پر ملزم نے مبینہ طور پر مونیکا کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے بعد ازاں آن لائن پلیٹ فارم سے چاقو منگوایا اور لاش کے کئی ٹکڑے کیے، جسم کے مختلف حصے الگ کر کے کچھ حصے ٹرالی بیگ میں رکھے جبکہ دھڑ کو فریج میں چھپا دیا۔ پولیس کے مطابق سر اور ہاتھ دوسری جگہ لے جا کر جلانے کی کوشش بھی کی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھاکہ واقعے کے بعد ملزم خود پولیس اسٹیشن پہنچا اور جرم کا اعتراف کیا۔ملزم نے دعوی کیا کہ مقتولہ نے اس سے ساڑھے 3 لاکھ روپے لیے تھے اور وہ ان کے تعلقات کو اس کی بیوی کے سامنے ظاہر کرنے کی دھمکیاں دیتی تھی، جس کے باعث دونوں کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے تھے۔واقعے کے بعد پولیس نے گھر سے لاش کے ٹکڑے برآمد کر لیے جبکہ لاپتہ اعضا کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیول اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…