ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا منتخب ہونے کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا

datetime 12  مارچ‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک): ایران کے نومنتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا پیغام سامنے آ گیا ہے،

جس میں انہوں نے ایران کے شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا ہے اور مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف سخت مؤقف اپنایا ہے۔اپنے آڈیو پیغام میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرے گا، خاص طور پر مناب اسکول میں جان گنوانے والوں کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کو ایرانی شہریوں کے خون کا حساب دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں دباؤ بڑھانے کے لیے آبنائے ہرمز کو بند رکھنا ضروری ہے اور اس حوالے سے ایران اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔ ان کے مطابق ایرانی قیادت اور عوام کے درمیان رابطہ مضبوط رہے گا اور یہی اتحاد دشمن کے خلاف طاقت بنے گا۔نئے سپریم لیڈر نے کہا کہ ان کا عہدہ بڑی ذمہ داریوں کا تقاضا کرتا ہے کیونکہ دشمن ایران کے عوام کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قومی اتحاد کے ذریعے مخالف قوتوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ عوام کی حمایت کے بغیر ان کی کوئی حیثیت نہیں اور ایرانی قوم کا اتحاد ہمیشہ قائم رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا ہے کہ ایرانی قوم ایک مضبوط اور باوقار قوم ہے۔

انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو ایران کی جانب سے حملے جاری رہ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم خطے میں موجود فوجی اڈوں کو نشانہ بنانا جاری رکھا جائے گا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی فورسز نے دشمن کو ایران پر حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا اور مخالف قوتیں جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو 10 رمضان کو قرآن کی تلاوت کے دوران نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم مشکل حالات میں بھی ایرانی قوم نے ہمیشہ دانشمندانہ فیصلے کیے اور ایرانی افواج نے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…