بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکا میں تاریخ کا ممکنہ بدترین طوفان، دو کروڑ سے زائد لوگوں کے متاثرہونے کا خدشہ، ہزاروں پروازیں منسوخ

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

شمال مشرقی امریکا میں شدید موسمی خطرے کے پیشِ نظر لاکھوں افراد کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے

کیونکہ ایک طاقتور بم سائیکلون I-95 کوریڈور کے بڑے حصے میں 18 سے 24 انچ تک برفباری کا سبب بن سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس برفانی طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 70 میل فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اس کی شدت سے دو کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔طوفان کے اثرات پہلے ہی فضائی سفر پر نمایاں ہو چکے ہیں؛ 6 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور سینکڑوں تاخیر کا شکار ہیں، جس سے مجموعی طور پر تقریباً 7 ہزار فلائٹس متاثر ہوئیں۔ سب سے زیادہ مشکلات نیویارک، بوسٹن، فلاڈیلفیا، بالٹی مور اور واشنگٹن ڈی سی کے ہوائی اڈوں پر رپورٹ ہوئیں۔رپورٹس کے مطابق چھ ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ پیش گوئی کے مطابق نیویارک، بوسٹن اور فلاڈیلفیا میں دو فٹ تک برف پڑ سکتی ہے، جبکہ واشنگٹن ڈی سی اور بالٹی مور میں 5 سے 8 انچ تک برفباری متوقع ہے۔ نیو جرسی کے ساحلی علاقوں میں اس سے بھی زیادہ برف گرنے کا امکان ہے۔

طوفان سے متاثر ہونے والا ساحلی خطہ 600 میل سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور تقریباً 29 ملین افراد شدید وارننگ زون میں آتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ شدید موسمی نظام روزمرہ زندگی کو مفلوج کر سکتا ہے، اس لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔موسمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ طوفان غیر معمولی شدت کا حامل ہو سکتا ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…