جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی نژاد امریکی سائبر چیف کا متنازع اقدام: حساس سرکاری دستاویزات چیٹ جی پی ٹی پر اپ لوڈ کرنے کا انکشاف

datetime 29  جنوری‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی سائبر سیکیورٹی ایجنسی سیسا(سی آئی ایس اے) کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر مدھو گوتمکلا سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے حساس سرکاری دستاویزات عوامی اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی پر اپ لوڈ کر دیں۔ یہ انکشاف معروف امریکی جریدے کی رپورٹ میں سامنے آیا ۔رپورٹ کے مطابق گوتمکلا نے چیٹ جی پی ٹی کا استعمال اس وقت کیا جب محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ملازمین کے لیے اس ٹول کے استعمال پر پابندی تھی۔

اپ لوڈ کی گئی فائلز میں سیسا کی کنٹریکٹنگ سے متعلق دستاویزات شامل تھیں جن پر صرف سرکاری استعمال کے لیے کی مہر لگی ہوئی تھی، اگرچہ یہ مواد خفیہ نہیں تھا تاہم اسے حساس تصور کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ اگست میں سیسا کے سیکیورٹی سسٹمز نے ان اپ لوڈز پر متعدد بار وارننگز جاری کی تھیں جس کے بعد گوتمکلا کے خلاف اندرونی چھان بین شروع کی گئی تھی، یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ اس چھان بین کے کیا نتائج نکلے۔

سیسا کی ترجمان کے مطابق گوتمکلا کو محدود اور عارضی بنیادوں پر چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی اور ادارہ بدستور چیٹ جی پی ٹی تک رسائی کو عمومی طور پر بند رکھتا ہے۔ بھارتی نژاد ڈاکٹر مدھو گوتمکلا گزشتہ مئی سے سیسا کے قائم مقام سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے پاس آئی ٹی کے شعبے میں 24 سال سے زائد تجربہ اور متعدد اعلی تعلیمی ڈگریاں موجود ہیں مگر انہوں نے نہایت لاپروائی برتتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا ہے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…