لندن(این این آئی) برطانوی ایئرلائن کے طیارے کا پہیہ ٹیک آف کے بعد نیچے گر گیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز کا طیارے نے لاس ویگاس سے لندن ہیتھرو کے لیے اڑان بھری اس دوران پہیہ نیچے گر گیا۔
طیارے نے نیو اڈا ایئرپورٹ سے رات 9 بجکر 10 منٹ پر اڑان بھری تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہیہ گرنے کے باوجود پائلٹ نے پروازجاری رکھی اور مقررہ وقت سے 27 منٹ پہلے بحفاظت لندن اترا۔طیارے کا پہیہ گرنے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی جس کی تحقیقات جاری ہیں۔کلپ میں مین لینڈنگ گیئر سے دائیں پچھلا پہیہ ہوائی جہاز سے الگ ہو کر گر جاتا ہے لیکن طیارے سے پرواز جاری رکھی۔واقعے کے بارے میں سی این اے کے سوالات کے جواب میں، برٹش ایئرویز کے ترجمان نے کہا کہ حفاظت اور سلامتی ہمارے ہر کام کو اہمیت دیتی ہے اور ہم حکام کی تحقیقات میں مدد کر رہے ہیں۔















































