دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے دوران دبئی میں ایک غیر معمولی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر آسمانی بجلی آ گری۔ پیش آنے والے اس واقعے کی مختصر ویڈیو دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے وزیرِ دفاع، شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے شوشل میڈیا پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
دبئی کے ولی عہد کی جانب سے شیئر کی گئی اس نایاب لمحے کی مختصر ویڈیو میں برج خلیفہ کو گھنے بادلوں سے گھرے سبز آسمان کے پس منظر میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں بجلی عمارت کی اوپر منزل سے ٹکراتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔















































