ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ایران کا بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بندکرنےکا اعلان

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تہران/نئی دہلی: ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایران نے بھارت کے ساتھ سفری قواعد میں بڑی تبدیلی کی ہے اور اب بھارتی شہریوں کو ون وے ویزا فری انٹری نہیں دی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق ایران کی یہ پابندی ایسے متعدد واقعات کے بعد نافذ کی گئی ہے جن میں بھارتی شہری ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دوسرے ممالک جانے کے بہانے ایران بلائے گئے، اور وہاں پہنچنے پر کئی افراد کو اغوا کر کے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے یہ فیصلہ عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت 22 نومبر سے معطل کرنے کے بعد کیا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جرائم پیشہ عناصر کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیا گیا۔اب 22 نومبر سے بھارت کے عام پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ایران میں داخلے یا وہاں سے کسی تیسرے ملک تک سفر کے لیے پہلے سے ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…