اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

مودی نے اپنی سیاست میں کرنل صوفیہ کے اہلخانہ کو گھسیٹ لیا

datetime 2  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نریندر مودی کا روڈ شو تنازع: کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو زبردستی شریک کروانے پر تنقید کی زد میںبھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اس وقت شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے جب ایک معروف مسلم خاتون فوجی افسر کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو زبردستی ان کے انتخابی روڈ شو میں شامل کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو مودی کے روڈ شو میں شرکت اور ان پر پھول نچھاور کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ یہ قدم بھارتی حکومت کی اخلاقی گراوٹ کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر جب ان کے خاندان کی مرضی کے خلاف انہیں ایک سیاسی تقریب میں پیش کیا گیا۔کرنل صوفیہ کی بہن نے اس حوالے سے بتایا کہ انہیں مقامی کلیکٹر آفس سے فون کال کے ذریعے بلایا گیا اور روڈ شو میں شرکت کا حکم دیا گیا۔ یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب کچھ عرصہ قبل بی جے پی کے حلقوں کی جانب سے کرنل صوفیہ پر ان کی مذہبی شناخت کو بنیاد بنا کر بے سروپا الزامات لگائے جا چکے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک محبِ وطن مسلم آفیسر کی حب الوطنی پر شک کرنا اور ان کے خاندان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا بی جے پی کے ہندوتوا نظریے کی عکاسی کرتا ہے۔ کرنل صوفیہ جیسے باوقار افسر کی خدمات کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ کو محض نمائش کا ذریعہ بنانا نہایت قابلِ مذمت عمل ہے۔اس واقعے نے بھارت کے مختلف حلقوں، بالخصوص سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ شہریوں نے مودی حکومت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک اس عمل پر شرمندہ ہے اور یہ سیاست میں ذاتیات کو گھسیٹنے کی خطرناک مثال ہے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…