پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت فضائی جھڑپ دنیا کیلئے جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانیکا بہترین موقع بن گئی

datetime 9  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹوں کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان ہونے والی اس فضائی جھڑپ کا دنیا بھر کی افواج تجزیہ کریں گی تاکہ مستقبل کی جنگوں میں برتری حاصل کرنے کے لیے قیمتی معلومات حاصل کی جا سکیں۔پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کے درمیان 6 اور 7 مئی کی شب ہونے والی جھڑپ حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی اور طویل ترین لڑائی ہے۔اس فضائی جھڑپ میں چین کے تیار کردہ پاکستانی طیارے جے 10 اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل لڑاکا طیارے آمنے سامنے آئے۔

سینیئر پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں طرف کے تقریبا125 طیارے شریک تھے، دونوں ملکوں کے جنگی طیارے اپنی فضائی حدود سے باہر نہیں نکلے۔ اس لڑائی کے دوران کچھ موقعوں پر 160 کلومیٹر کے فاصلے سے بھی ایک دوسرے پر میزائل داغے گئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے شامل تھے۔2 امریکی حکام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ بدھ کو پاکستانی فضائیہ کے ایک چینی ساختہ جنگی طیارے نے کم از کم 2 بھارتی فوجی طیاروں کو مار گرایا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی فضائیہ کی یہ جھڑپ دنیا بھر کی افواج کی گہری توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جھڑپ آئندہ جنگوں کے لیے حکمتِ عملی اور جنگی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔یہ فضائی جھڑپ دیگر ممالک کی افواج کے لیے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اس لڑائی میں پائلٹس، لڑاکا طیاروں اور فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی کارکردگی کا مطالعہ کریں اور اس معلومات کو اپنی فضائی افواج کو جنگ کے لیے تیار کرنے میں استعمال کریں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کی جانب سے جدید ہتھیاروں کے عملی استعمال کا دنیا بھر میں بالخصوص چین، امریکا اور دیگر یورپی ممالک میں تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا۔انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سینیئر رکن کا کہنا تھاکہ امریکا اور کئی یورپی ممالک کی فضائیہ پاک بھارت معرکے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں، طریقہ کار اور حکمتِ عملی کے ہر پہلو کا گہرائی سے تجزیہ کرنے میں دلچسپی لیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…