بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

پہلگام واقعے پر ’’را‘‘ کی خفیہ دستاویز لیک، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی کا سربراہ برطرف

datetime 2  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پہلگام میں پیش آئے واقعے سے جڑی “را” کی ایک اہم خفیہ دستاویز کے افشا ہونے کے بعد بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ڈی ایس رانا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، جنرل رانا کا تبادلہ اندمان و نکوبار کے ایک دور دراز اور کٹھن فوجی اسٹیشن میں کر دیا گیا ہے، جو اپنی سخت موسمی حالات، محدود طبی سہولیات اور تنہائی کے لیے مشہور ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا براہِ راست تعلق اس افشا شدہ دستاویز سے ہے جسے مزاحمتی تنظیم ٹی آر ایف نے بھی حاصل کر کے عالمی سطح پر شائع کر دیا۔افشا شدہ مواد میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی ادارے اور فوج مبینہ جعلی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، جنہیں عوام کے سامنے کامیاب آپریشنز کے طور پر پیش کیا جاتا رہا۔ یہ دستاویز دراصل جنرل رانا کی ذاتی نگرانی میں تھی، جو بعد ازاں نامعلوم ذرائع سے میڈیا تک پہنچ گئی۔بھارتی حکومت کی جانب سے کی گئی ابتدائی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حساس معلومات جنرل رانا کے دفتر سے لیک ہوئیں، جس کے بعد اعلیٰ سطح پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔جنرل رانا کو اس طرح عہدے سے ہٹا کر ایک غیر اہم اور مشکل مقام پر بھیج دینا نہ صرف ان کے لیے باعثِ تضحیک ہے، بلکہ یہ اقدام بھارتی افواج اور حکومتی حلقوں میں شدید نفسیاتی دباؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…