اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آذربائیجان نے پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیاآذری وزارت خارجہ نے پاکستان کے حق میں بیان جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ پہلگام حملے کی آزادانہ اور شفاف بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔
جیونیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجود کشیدگی تشویشناک ہے، دونوں طرف سے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے۔مزید کہا گیا کہ یہ ضروری ہے کہ پہلگام واقعے کی انکوائری عالمی ضابطوں کے عین مطابق ہو تاکہ حقائق منظر عام پر آئیں۔ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تنازعہ کشمیر کا دیرینہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں تلاش کیا جانا چاہیے۔آذربائیجان کی یہ تجویز دونوں ہمسایہ ممالک میں اعتماد کی فضا بحال کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔