بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

کینیڈا کا بڑا اعلان: 13 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا کی شرط ختم

datetime 11  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کینیڈین حکومت نے دنیا کے 13 مختلف ممالک کے شہریوں کے لیے بغیر ویزہ کینیڈا میں داخلے کی سہولت متعارف کرا دی ہے، تاہم اس کے لیے مسافروں کو صرف الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (eTA) کی ضرورت ہو گی، جو ایک مختصر اور آن لائن عمل کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔یہ اعلان کینیڈا کے امیگریشن، مہاجرین اور شہریت کے وزیر، شان فریزر نے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کا مقصد نہ صرف مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ کینیڈا کے عالمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا بھی اس کا اہم جز ہے۔جن ممالک کو اس سہولت میں شامل کیا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں:انٹیگوا و باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، اور یوراگوئے۔یہ سہولت صرف ان افراد کے لیے دستیاب ہو گی جنہوں نے گزشتہ 10 برسوں کے اندر کینیڈا کا ویزا حاصل کیا ہو یا جن کے پاس امریکی نان امیگرنٹ ویزا ہو۔ eTA کے ذریعے ان افراد کو کینیڈا میں بغیر ویزہ داخلے کی اجازت دی جائے گی۔یہ اجازت صرف فضائی سفر کے لیے موزوں ہے اور سیاحتی یا کاروباری مقاصد کے تحت زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کے قیام کی اجازت دیتی ہے۔

درخواست کے لیے صرف پاسپورٹ، ایک فعال ای میل، انٹرنیٹ کنیکشن اور کریڈٹ کارڈ کی ضرورت ہو گی۔ اس سہولت کی فیس صرف 7 کینیڈین ڈالر ہے، جو تقریباً 5 امریکی ڈالر بنتی ہے۔ اکثر درخواستوں کی منظوری چند منٹوں کے اندر مل جاتی ہے۔البتہ جو مسافر زمینی یا بحری راستے سے کینیڈا آنا چاہتے ہیں یا جن کا تعلق فہرست میں شامل ممالک سے نہیں ہے، اُنہیں روایتی ویزا حاصل کرنا ہوگا۔کینیڈین حکومت کا کہنا ہے کہ یہ قدم ملکی امیگریشن نظام پر دباؤ کم کرے گا، سیاحت اور تجارتی روابط میں بہتری لائے گا اور ویزا درخواستوں کی پراسیسنگ کا دورانیہ بھی کم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…