ریاض (این این آئی )سعودی عرب نے منشیات کی جنگ کو جاری رکھنے پر اپنے زور کا اعادہ کیا ہے۔ سیکورٹی حکام نے ریاض کے علاقے میں دو پاکستانی باشندوں کو 1.6 کلو گرام نشہ آور میتھیمفیٹامائن (شابو) فروخت کرنے پر گرفتار کرلیا۔
ضروری قانونی کارروائی کے بعد دونوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوشن نے میتھیمفیٹامائن (شابو) سے متعلق تمام مجرمانہ وضاحتوں کو بڑے جرائم کے طور پر شامل کرنے کی منظوری دی ہے ۔ یہ منظوری منشیات کے خلاف لڑنے اور ان کے پھیلا کو محدود کرنے کی قومی کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتی ہے۔