مکہ مکرمہ(این این آئی)مسجد الحرام میں ماہ رمضان کے پہلے 10دنوں میں 25ملین (ڈھائی کروڑ)نمازیوں اور زائرین کی آمد ہوئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق ماہ رمضان کے پہلے 10دنوں میں 55لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا۔
امام حرم نے اپنے خطبہ جمعہ کے دوران کہاکہ رمضان سخاوت، فتح اور خیر کا مہینہ ہے۔ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہاکہ رمضان عزم کا مہینہ ہے، آخری عشرہ کی عبادت سے فائدہ اٹھائیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سیکیورٹی، اسکاٹس رضاکاروں اور خواتین کارکنوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 200سے زائد اسکرینز نصب کیے گئے ہیں۔