بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سابق برطانوی فوجی کو گرل فرینڈ، اس کی ماں اور بہن کے وحشیانہ قتل پر عمر قید

datetime 12  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانیہ کی عدالت نے بی بی سی کمنٹیٹر جان ہنٹ کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے والے سابق فوجی کائل کلفورڈ کو عمر قید کی سزا سنادی۔مشرقی انگلینڈ کی کیمبرج کراؤن کورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران جج جوئل بینتھن نے مجرم کو حسد میں مبتلا اور خواتین سے نفرت کرنے والا شخص قرار دیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق کلفورڈ نے کئی دن تک منصوبہ بندی کی اور جولائی 2024 میں لندن کے شمال مغربی علاقے میں موجود جان ہنٹ کے گھر پر حملہ کیا۔پہلے اس نے61 سالہ کیرول ہنٹ کو چاقو مار کر قتل کیا۔ پھر ایک گھنٹے بعد 25 سالہ لوئس ہنٹ گھر پہنچی تو اسے باندھ کر ریپ کیا اور کمان کے تیر سے قتل کر دیا۔ بعد ازاں 28 سالہ حانا ہنٹ جیسے ہی کام سے واپس آئی، اسے بھی وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا۔واضح رہے کہ 26 سالہ کائل کلفورڈ نے اپنی سابق گرل فرینڈ لوئس ہنٹ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ماں کیرول ہنٹ اور بہن حانا کو چاقو اور کمان سے حملہ کر کے قتل کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…