واشنگٹن (این این آئی )ایک ڈیلٹا طیارہ جس میں 80 افراد سوار تھے کینیڈا کے ٹورنٹو ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا اور الٹ گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہوائی اڈے کے حکام نے بتایا کہ حادثے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہو گئے۔
ایئر لائن نے کہا کہ اینڈیور فلائٹ 4819 کینیڈا کے سب سے بڑے شہر میں دوپہر 3:30 بجے کے قریب لینڈ کرنے والی تھی ۔ یہ پرواز جو مینیسوٹا کے منیپولس سے آ رہی تھی۔ایمبولینس کے اہلکاروں نے بتایا کہ 15 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، ان میں ایک بچہ، ایک ساٹھ سالہ شخص اور ایک چالیس سالہ خاتون شامل ہیں۔