جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

واشنگٹن: مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریا میں گرگیا، 30 لاشیں نکال لی گئیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

datetime 30  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)واشنگٹن کے قریب ایک افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا جس میں ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 30 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔تفصیلات کے مطابق، امریکی ایئرلائن کی پرواز وکیٹا، کنساس سے واشنگٹن پہنچی تھی کہ رن وے کے قریب دریائے پوٹومیک کے اوپر یہ حادثہ رونما ہوا۔ فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق شام 8 بج کر 48 منٹ پر طیارے کو حادثہ پیش آیا، جب کہ اس وقت اس کی رفتار 166 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

رپورٹس کے مطابق، بمبارڈیئر CRJ700 طیارے میں 78 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی۔ تاہم، حادثے کے وقت اس میں 64 افراد سوار تھے۔ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرانے کے بعد مسافر طیارہ دریا میں جا گرا، جس کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے غوطہ خوروں کو تعینات کر دیا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا اور اب تک 30 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جب کہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جس بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے مسافر طیارہ ٹکرایا، اس میں تین فوجی اہلکار سوار تھے، اور یہ ایک تربیتی پرواز پر تھا۔

حادثے کے بعد ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی گئیں، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اس واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی کے فائر چیف کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں کیونکہ موسم خراب اور سردی شدید ہے، جس کی وجہ سے امدادی کام میں رکاوٹ ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق، اس واقعے میں زندہ بچ جانے والوں کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔دوسری جانب، واشنگٹن ڈی سی کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں سہولت کے لیے دریائے پوٹومیک پر چلنے والی کشتی سروس کو بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…