بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

قطری وزیر اعظم نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کردیا

datetime 16  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(این این آئی)قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی نے اعلان کیاہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینیوں قیدیوں کے تبادلے کا عمل آئندہ اتوار کو ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ قطر، مصر اور امریکہ کو غزہ کی پٹی کے تنازعے کیلئے دونوں فریقوں کیلئے مشترکہ ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے،قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے اور پائیدار امن کی طرف واپسی کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے میں کامیابی ملی ہے۔

قطری وزیراعظم نے اس بات کی تصدیق کی کہ حماس پہلے مرحلے میں 33قیدیوں کو رہا کرے گی، غزہ معاہدے میں امداد کی فراہمی اور ہسپتالوں کی بحالی شامل ہے۔شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ پہلا مرحلہ 42دن تک جاری رہے گا جس میں جنگ بندی ہوگی اور اس میں اسرائیلی افواج کا مشرق کی طرف انخلا بھی ہوگا۔ قطر ی وزیراعظم نے تمام فریقوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ معاہدے پر عمل درآمد کا عزم کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…