ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

منگیتر کو خوش کرنے کیلئے پنجرے میں جانیوالا شخص شیر وں کی خوراک بن گیا

datetime 11  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاشقند(این این آئی)ازبکستان کے ایک چڑیا گھر میں منگیتر کو خوش کرنے کی غرض سے شیر کے پنجرے میں جانے والا شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ 44سالہ ایف ایرسکولو ازبکستان کے ایک چڑیا گھر میں بطور زوکیپر (zookeeper)ڈیوٹی کررہا تھا جس دوران اس نے منگیتر کو متاثر کرنے کیلئے 3شیروں والے پنجرے میں جاکر ویڈیو ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن اسی دوران ایرسکولو شیروں کی خوراک بن گیا اور اس کی چیخیں اور سسکیاں آخری آواز بن کر اس کے موبائل میں ریکارڈ ہوگئیں۔

مرنے والے شخص کے فون سے حاصل ہونے والے کلپ میں ایف ایرسکولو کو رات کے وقت شیروں کے پنجرے میں جاکر انہیں کھولتے اور پھر منگیتر کو مخاطب کرکے شیروں سے باتیں کرتے دیکھا گیا لیکن ایرسکولو کو شیر کو کھولنا بھاری پڑگیا، بھوکے شیروں نے زوکیپر پر حملہ کرکے اسے اپنا شکار بنالیا۔ایف ایرسکولو کی باقیات کو 4گھنٹے بعد شیروں کے پنجرے سے نکالاگیا جس دوران چڑیا گھر کی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ تینوں شیر زوکیپر کو نشانہ بنانے کے بعد چڑیا گھر سے فرار ہوگئے جس میں ایک کو تلاش کیے جانے کے بعد گولی ماردی گئی۔ پولیس کے مطابق زوکیپر شیروں کے پنجرے کا ایک ماہر تجربہ کار رکھوالی تھا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…