منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

‘ان سب کو مار ڈالو’، غزہ میں نسل کشی کی حمایت کرنیوالے امریکی اداکار کا گھر جل گیا، ٹی وی پر رو پڑے

datetime 10  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے معروف اداکار جیمز ووڈ کا گھر بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔ لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی اس آگ سے معروف شوبز شخصیات کے گھر جلے، شہر کے شمالی علاقوں میں تیز ہواؤں کے باعث پھیلنے والی آگ نے کئی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، خاص طور پر مشہور پیسیفک پیلیسیڈز کے علاقے میں، جہاں مشہور شخصیات کے مہنگے گھروں کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جلنے والے گھروں میں 2 مرتبہ آسکر کے لیے نامزد ہونے والے اور 3 مرتبہ ایمی ایوارڈز جیتنے والے جیمز ووڈ کا گھر بھی شامل تھا، جو سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے رو پڑے۔جیمز ووڈ نے انٹرویو میں کہا ‘ایک دن آپ سوئمنگ پول میں نہا رہے ہوتے ہیں اور اگلے ہی دن سب ختم ہوجاتا ہے۔اداکار کی باتوں پر اینکر افسردہ ہوگئیں البتہ سوشل میڈیا پر جیمز ووڈ کو صارفین کی جانب سے کوئی ہمدردی نہ ملی، متعدد صارفین نے جیمز کو وہ وقت یاد دلایا جب وہ اسرائیل کی غزہ میں کی جانے والی نسل کشی کی حمایت کر رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…