ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکا میں برف کا طوفان، کنساس میں 32 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 8  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں برف کا طوفان جاری ہے، کنساس سٹی میں برف باری کا بتیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس سے گلف کوسٹ تک درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا ہے، میزوری اور کنساس میں حادثات کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔واشنگٹن، میری لینڈ، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، کنساس، میسوری، کینٹکی اور آرکنساس میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

طوفان کی وجہ سے 2 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہیں، 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 9 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کا الرٹ برقرار ہے، انگلینڈ اور ویلز میں سیلاب کی 500 وارننگز جاری کی گئی ہیں۔لنکنشائر اور لیسٹر شائر سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، لنکاشائر، یارک شائر، نارتھ ایسٹ اسکاٹ لینڈ میں اسکول بند کر دیے گئے۔برف باری کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ، برفباری بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…