بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

امریکا دیوالیہ ہونے جارہا ہے، ایلون مسک کا انتباہ

datetime 29  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )عالمی سطح پر جانے مانے ٹیک جائنٹ اور سوشل میڈیا کمپنی ایکس کے مالک ایلون مسک نے امریکی معیشت کے حوالے سے خدشات ظاہر کردیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک مشہور پوڈ کاسٹ دی جوئے روگن ایکسپیئرنس میں مہمان بنے جہاں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ امریکی معیشت دیوالیہ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی امریکی قرض 36 اشاریہ 17 ٹریلین ڈالر ہو چکا ہے جو کافی خطرناک ہوسکتا ہے، اگر مناسب اقدامات نہ اٹھا ئے گئے تو امریکی معیشت دیوالیہ ہوسکتی ہے۔ایلون مسک نے معاملے کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے 23 فیصد سود ادائیگی ایک پریشان کن چیز ہے اور اس میں بدستور اضافہ بھی ہو رہا ہے، اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو کہیں ایسا وقت نہ آئے کہ تمام تر قومی بجٹ صرف اسی مد میں ہی خرچ کرنا پڑ جائے۔ایلون مسک کے مطابق مالی سال 2024 میں امریکی حکومت کی جانب سے صرف 1 اشاریہ 1265 ٹریلین سود کی ادائیگی پر خرچ ہوئے جبکہ امریکا کی مجموعی آمدنی 4 اشاریہ 92 ٹریلین ہے۔ایلون مسک کی جانب سے یہ انکشافات امریکی عوام اور امریکی پالیسی سازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے جس پر سوال یہ آتا کہ کیا امریکا میں اس خطرناک صورتحال سے نکلنے کے لیے بروقت اقدامات لیے جاسکتے ہیں۔



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…