پیر‬‮ ، 22 جون‬‮ 2026 

خبردار!امریکی تاریخ کی بڑی ملک بدری،15لاکھ افراد کی فہرست تیار

datetime 16  دسمبر‬‮  2024 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لئے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہے۔ خاص بات یہ کہ اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں۔ جنہیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔آئی ای سی کے مطابق امریکا میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکوریٹی ایجنڈا ہے۔نو منتخب صدر اگلے برس جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اْٹھا لیں گے، وہ تارکین وطن کے لیے سخت ایمیگریشن پالیسی کے حامی رہے ہیں۔

آئی سی ای نے نومبر 2024 میں یہ اعداد و شمار جاری کیا تھا۔آئی سی ای کے اعدادو شمار کے مطابق 17940 ہندوستانیوں کو آخری حکم والی اس فہرست میں رکھا گیا ہے جو آئی ای سی کی کسٹڈی میں نہیں ہے لیکن ان کے ملک بدر کئے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان میں سے بعض ہندوستانی تین سال سے بھی زیادہ وقت تک قانونی عمل سے گزرے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 3 سال میں تقریباً 90000 ہندوستانیوں کو امریکہ کی سرحد میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔حالانکہ امریکہ میں غیر قانونی طور سے بارڈر پار کرنے والوں میں اب بھی وہ ملک ٹاپ پر ہیں جو سرحد کے پاس واقع ہیں۔ہونڈور261000 بغیر دستاویز والے تارکین وطن کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے، اس کے بعد گواٹے مالا 253000 تارکین وطن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارت کا 13واں نمبر ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…