ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

شام میں پھنسے پاکستانی لبنانی سرحد تک پہنچ گئے، خصوصی پرواز کا انتظام نہ ہو سکا

datetime 11  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت (این این آئی)شام میں پھنسے پاکستانی انخلا کیلئے لبنان کی سرحد تک پہنچ گئے تاہم ان کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پرواز کا انتظام نہ ہوسکا۔سفارتی ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کا انخلا شروع کردیا گیا ہے 400 کے قریب پاکستانی لبنان کی سرحد پر پہنچ گئے، پاکستانیوں کو بیروت سے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شام میں پھنسے پاکستانیوں کی بیروت سے پاکستان منتقلی کیلئے تاحال خصوصی پرواز کا انتظام نہیں ہو سکا ہے تاہم یہ اہتمام کل یا پرسوں تک کیا جاسکتا ہے۔

ادھر وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شام سے ڈھائی سو زائرین اور تین سو دیگر پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لبنان کے وزیراعظم سے کل بات ہوئی تھی، لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس ویزے ہوں یا نہ ہوں، بیروت کے رفیق حریری ائیرپورٹ سے ان کی وطن واپسی میں ہر سہولت دی جائے گی۔اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ 170 سے 180 زائرین کو شام سے لبنان روانہ کیا جاچکا ہے، وزیر اعظم کے لبنانی وزیر اعظم کے رابطے کے بعد سے لبنانی حکومت سرحد پر ہی ویزا فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو بسوں کے ذریعے بیروت بھیجا جا رہا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…