نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ڈیجیٹل فراڈ کے لیے استعمال ہونے والے 59 ہزار واٹس ایپ اکائونٹس کو بلاک کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی لوک سبھا کو اس حوالے سے بتایا گیا کہ وزارتِ داخلہ کے ونگ انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر نے ڈیجیٹل فراڈ کے لیے استعمال ہونے والی 1700 سے زیادہ اسکائپ آئی ڈیز اور 59،000 واٹس ایپ اکائونٹس کی نشاندہی کی تھی۔ 15 نومبر 2024 تک 6 لاکھ سے زائد سِم کارڈز اور 1 لاکھ آئی ایم ای آئی (IMEIs) کو حکومت نے بلاک کیا ہے۔
بھارتی وزیر کے مطابق 2021 میں شروع کیا گیا سٹیزن فنانشل سائبر فراڈ رپورٹنگ اینڈ مینجمنٹ سسٹم مالی فراڈ کی فوری نشاندہی کرتا ہے تاکہ فراڈ کرنے والوں کی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔